Maarif-ul-Quran - Aal-i-Imraan : 43
یٰمَرْیَمُ اقْنُتِیْ لِرَبِّكِ وَ اسْجُدِیْ وَ ارْكَعِیْ مَعَ الرّٰكِعِیْنَ
يٰمَرْيَمُ : اے مریم اقْنُتِىْ : تو فرمانبرداری کر لِرَبِّكِ : اپنے رب کی وَاسْجُدِيْ : اور سجدہ کر وَارْكَعِيْ : اور رکوع کر مَعَ : ساتھ الرّٰكِعِيْنَ : رکوع کرنے والے
اے مریم بندگی کر اپنے رب کی اور سجدہ کر اور رکوع کر ساتھ رکوع کرنے والوں کے۔
(وارکعی مع الراکعین) یہاں ارکعی کے ساتھ مع الراکعین کی قید ذکر کی گئ، لیکن واسجدی کے ساتھ مع السجدین کی قید ذکر نہیں کی گئی، اس سے بظاہر اشارہ اس بات کی طرف کردیا کہ رکوع کرنے میں لوگ عموما اہتمام نہیں کرتے بلکہ معمولی سا جھک کر اٹھ جاتے ہیں، اس قسم کا رکوع قیام کے قریب زیادہ ہوتا ہے، اس لئے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے راکعین کی قید ذکر کر کے لوگوں کے لئے ایک نمونہ بتلادیا کہ تمہارا رکوع کامل رکوع کرنے والوں جیسا ہونا چاہئے۔
Top