Tafseer-e-Madani - Al-Muminoon : 6
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ
اِلَّا : مگر عَلٰٓي : پر۔ سے اَزْوَاجِهِمْ : اپنی بیویاں اَوْ : یا مَا مَلَكَتْ : جو مالک ہوئے اَيْمَانُهُمْ : ان کے دائیں ہاتھ فَاِنَّهُمْ : پس بیشک وہ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ : کوئی ملامت نہیں
بجز اپنی بیویوں کے یا ان عورتوں کے جو ان کی ملک یمین میں ہوں کہ ان پر کوئی الزام نہیں۔
5 ملک یمین کی بناء پر تمتع کی اجازت : سو ارشاد فرمایا گیا کہ " یا ان سے جن کے مالک ہوں ان کے داہنے ہاتھ " یعنی باندیاں۔ جو کہ شرعی طریقے سے ان کے قبضے میں آئی ہوں کہ بیویوں کے علاوہ ان سے بھی تمتع جائز ہے۔ یعنی وہ لوگ اپنی خواہشات پر کنٹرول رکھتے ہیں اور ان کو صرف وہیں پورا کرتے ہیں جہاں اس کی اجازت ان کے دین نے دی ہو۔ یعنی صرف اپنی بیویوں اور باندیوں پر اور بس۔ کہ دین فطرت نے اس جائز تمتع کی اجازت دی ہے کہ یہ فطرت کے تقاضوں میں سے ہے کہ انسان کو اپنی بیویوں اور باندیوں سے تمتع کی اجازت دی جائے۔
Top