Tafseer-e-Madani - Aal-i-Imraan : 198
لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا نُزُلًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ لِّلْاَبْرَارِ
لٰكِنِ : لیکن الَّذِيْنَ : جو لوگ اتَّقَوْا : ڈرتے رہے رَبَّھُمْ : اپنا رب لَھُمْ : ان کے لیے جَنّٰتٌ : باغات تَجْرِيْ : بہتی ہیں مِنْ : سے تَحْتِھَا : ان کے نیچے الْاَنْھٰرُ : نہریں خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے فِيْھَا : اس میں نُزُلًا : مہمانی مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ : سے اللہ کے پاس وَمَا : اور جو عِنْدَ اللّٰهِ : اللہ کے پاس خَيْرٌ : بہتر لِّلْاَبْرَارِ : نیک لوگوں کے لیے
(اس کے برعکس جو لوگ (زندگی بھر) ڈرتے رہے اپنے رب سے، ان کے لئے ایسی عظیم الشان جنتیں ہیں (دائمی اور ابدی انعام و بدلہ کے طور پر) جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی (عظیم الشان اور بےمثل) نہریں، جن میں ان (سعادت مندوں) کو ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا، ایک عظیم الشان (اور بےمثل) مہمانی کے طور پر، اللہ تعالیٰ کے یہاں سے، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے (اس کے) نیک بندوں کیلئے وہ (کفار کے اس چند روزہ سامان عیش و عشرت سے) کہیں بڑھ کر بہتر ہے4
Top