Tafseer-e-Madani - Al-Haaqqa : 7
سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ
سَخَّرَهَا : مسلط کردیا اس کو عَلَيْهِمْ : ان پر سَبْعَ لَيَالٍ : ساتھ راتوں تک وَّثَمٰنِيَةَ : اور آٹھ اَيَّامٍ : دن حُسُوْمًا : پے درپے۔ مسلسل فَتَرَى الْقَوْمَ : تو تم دیکھتے لوگوں کو۔ قوم کو فِيْهَا صَرْعٰى : اس میں گرے ہوئے ہیں كَاَنَّهُمْ : گویا کہ وہ اَعْجَازُ : تنے ہیں نَخْلٍ : کھجور کے درخت کے خَاوِيَةٍ : خالی۔ کھوکھلے
جس کو اللہ نے مسلط رکھا ان پر سات راتیں اور آٹھ دن لگاتار جس کے نتیجے میں اس قوم (کا حال یہ ہوگیا تھا کہ اگر تم وہاں ہوتے تو ان لوگوں) کو تم اس طرح گرا ہوا دیکھتے کہ گویا کہ وہ کھوکھلے (اور بوسیدہ) تنے ہیں گری ہوئی کھجوروں کے
7 قوم عاد کے ہولناک انجام کی تصویر کا ذکر وبیان : سو ارشاد فرمایا گیا کہ وہ ایسے پڑے ہوئے تھے گویا کہ وہ تنے ہیں اکھڑی ہوئی کھجوروں کے۔ سو اپنے جس پڑے ڈیل ڈول اور جس جسمانی طاقت وقوت پر ان لوگوں کو بڑا ناز تھا اور جس کے بار میں وہ لوگ اعلانیہ اور فخریہ طور پر کہا کرتے تھے ومن اشد منا قوۃ (ہم سے بڑھ کر طاقتور اور کون ہوسکتا ہے) (حم السجدۃ -15) سو وہ نمونہ عبرت بنے ہوئے آج اس طرح بےحس و حرکت پڑے ہوئے تھے اور ہوا جیسی غیر مئری اور کمزور مخلوق نے ان کو اس عبرتناک انجام سے دوچار کردیا تھا وما یعلم جنود ربک الاھو اور وہ لوگ سربریدہ کھجوروں کے لمبے لمبے تنوں کی طرح گرے پڑے تھے اور وہ بھی اس حال میں جب کہ وہ بوسیدہ اور اندر سے کھوکھلے ہوچکے ہوں جیسا کہ دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا گیا کانھم اعجاز نخل منفعر (القمر -20) بہر کیف معذب اور ہلاک شدہ ان دو قموموں کا حالہ دے کر یہ بتادیا گیا ہے کہ آخرت کا انکار اور حضرات انبیاء و رسل کی تکذیب کا جرم ایسا سنگین جرم ہے کہ اس پر آخرت کے اس حقیقی اور دائمی عذاب سے پہلے کبھی اس دنیا میں بھی عذاب آدبوچتا ہے اور یہ کہ جو قوم آخرت کی جزا و سزا اور وہاں کے حساب کتاب کے تقاضوں سی نچنت اور بےفکر ہو کر لاپرواہی کی زندگی گزارتی ہے وہ ایسے ہولناک اخلاقی بگاڑ میں مبتلا ہوجاتی ہے کہ اس کے نتیجے میں آخر کار وہ لقمہ عذاب بن جاتی ہی۔ سو ایسی قوموں کو قدرت کے قانون امہال کی مطابق مہلت جتنی بھی ملے ان کا انجام بہرحال ہلاکت و تباہی ہی ہوتا ہے والعیاذ باللہ العظیم اللہ تعالیٰ ہمیشہ اور ہر اعتبار سے اپنی حفاظت اور پناہ میں رکھے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین
Top