Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 21
فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ
فَفَرَرْتُ : تو میں بھاگ گیا مِنْكُمْ : تم سے لَمَّا خِفْتُكُمْ : جب میں ڈرا تم سے فَوَهَبَ لِيْ : پس عطا کیا مجھے رَبِّيْ : میرا رب حُكْمًا : حکم وَّ : اور جَعَلَنِيْ : مجھے بنایا مِنَ : سے الْمُرْسَلِيْنَ : رسول (جمع)
تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو میں تم میں سے بھاگ گیا پھر خدا نے مجھے نبوت و علم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا
تمام وزرائے فرعون مشورئہ قتل میں شریک تھے : 21: فَفَرَرْتُ مِنْکُمْ (پس میں تم سے بھاگ گیا) مدین کی طرف لَمَّا خِفْتُکُمْ (جب مجھے تمہارے طرف سے ڈر لگا) کہ تم مجھے قتل کر دوگے اور یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کو آل فرعون کے مومن نے کہا ان الملأ یأتمرون بک لیقتلوک فاخرج۔ ] القصص : 20[ فَوَھَبَ لِیْ رَبِّیْ حُکْمًا (میرے رب نے مجھے حکم عطاء فرمایا) حکم سے نبوت اور علوم نبوت مراد ہے اور مجھ سے بھول اور ناواقفیت کو دور فرمایا۔ وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ (اور اس نے مجھے پیغمبروں سے بنایا) منجملہ رسولوں میں سے۔
Top