Kashf-ur-Rahman - Ash-Shu'araa : 21
فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِیْ رَبِّیْ حُكْمًا وَّ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ
فَفَرَرْتُ : تو میں بھاگ گیا مِنْكُمْ : تم سے لَمَّا خِفْتُكُمْ : جب میں ڈرا تم سے فَوَهَبَ لِيْ : پس عطا کیا مجھے رَبِّيْ : میرا رب حُكْمًا : حکم وَّ : اور جَعَلَنِيْ : مجھے بنایا مِنَ : سے الْمُرْسَلِيْنَ : رسول (جمع)
سو جب مجھ کو تم سے خطرہ محسوس ہوا تو میں تمہارے ہاں سے فرار ہوگیا پھر میرے رب نے مجھ کو حکمت و دانش عطا فرمائی اور مجھ کو پیغمبروں میں سے کردیا
(21) سو جب مجھ کو تم سے خوف وہ خطرہ محسوس ہوا تو میں تمہارے ہاں سے فرار ہوگیا پھر میرے پروردگار نے مجھ کو حکمت اور دانش مندی عطا فرمائی اور مجھ کو پیغام بروں میں سے کردیا۔
Top