Madarik-ut-Tanzil - Al-Fath : 7
وَ لِلّٰهِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کیلئے جُنُوْدُ : لشکر (جمع) السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ ۭ : اور زمین وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ عَزِيْزًا : غالب حَكِيْمًا : حکمت والا
اور آسمانوں اور زمین کے لشکر خدا ہی کے ہیں اور خدا غالب (اور) حکمت والا ہے
آیت 7 : وَلِلّٰہِ جُنُوْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ (اور آسمان و زمین کا سب لشکر اللہ تعالیٰ ہی کا ہے) پس وہ ان لوگوں کے مکر و فریب کو دور کرے گا جو اس کے پیغمبر ﷺ اور ایمان والوں سے مکر و فریب کر رہے ہیں۔ جس قدر وہ چاہے گا۔ وَکَانَ اللّٰہُ عَزِیْزًا (اور اللہ تعالیٰ زبردست) غالب ہیں ان کی پکڑ کو لوٹایا نہیں جاسکتا۔ حَکِیْمًا (حکمت والا ہے) اپنی تدابیر و انتظامات میں۔
Top