Mafhoom-ul-Quran - Al-Maaida : 49
وَ اَنِ احْكُمْ بَیْنَهُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَهُمْ وَ احْذَرْهُمْ اَنْ یَّفْتِنُوْكَ عَنْۢ بَعْضِ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكَ١ؕ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمْ اَنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّصِیْبَهُمْ بِبَعْضِ ذُنُوْبِهِمْ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ لَفٰسِقُوْنَ
وَاَنِ : اور یہ کہ احْكُمْ : فیصلہ کریں بَيْنَهُمْ : ان کے درمیان بِمَآ : اس سے جو اَنْزَلَ : نازل کیا اللّٰهُ : اللہ وَلَا تَتَّبِعْ : نہ چلو اَهْوَآءَهُمْ : ان کی خواہشیں وَاحْذَرْهُمْ : اور ان سے بچتے رہو اَنْ : کہ يَّفْتِنُوْكَ : بہکا نہ دیں عَنْ : سے بَعْضِ : بعض (کسی) مَآ : جو اَنْزَلَ : نازل کیا اللّٰهُ : اللہ اِلَيْكَ : آپ کی طرف فَاِنْ : پھر اگر تَوَلَّوْا : وہ منہ موڑ جائیں فَاعْلَمْ : تو جان لو اَنَّمَا : صرف یہی يُرِيْدُ : چاہتا ہے اللّٰهُ : اللہ اَنْ : کہ يُّصِيْبَهُمْ : انہیں پہنچادیں بِبَعْضِ : بسبب بعض ذُنُوْبِهِمْ : ان کے گناہ وَاِنَّ : اور بیشک كَثِيْرًا : اکثر مِّنَ : سے النَّاسِ : لوگ لَفٰسِقُوْنَ : نافرمان
اے محمد ﷺ ! آپ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق ان لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو۔ ہوشیار رہو کہ یہ لوگ آپ کو فتنہ میں ڈال کر اس پر ہدایت سے ذرہ برابر منحرف نہ کرنے پائیں جو اللہ نے آپ کی طرف نازل کی ہے۔ پھر اگر یہ اس سے منہ موڑیں تو جان لو کہ اللہ نے ان کے گناہوں کی جہ سے ان کو مصیبت میں ڈالنے کا ارادہ کرلیا ہے، اور یہ حقیقت ہے کہ ان لوگوں میں اکثر فاسق ہیں
اللہ کا حکم بہترین ہے تشریح : جیسا کہ پچھلی آیت میں بیان کیا جاچکا ہے کہ نبی ﷺ کو قرآنی فیصلوں پر مضبوطی سے قائم رہنے کی تاکید کی گئی ہے اور ان فاسق لوگوں پر ترس کھانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ قرآن اور اسلام کی روشنی کو چھوڑ کر جاہلیت کے اندھیروں میں رہنا چاہتے ہیں۔ جب یہ اندھیروں میں رہیں گے تو ظاہر ہے بھٹکتے پھریں گے دنیا و آخرت میں ذلیل و خوار ہوں گے جبکہ اللہ پر ایمان رکھنے والے خوب اچھی طرح جانتے ہیں کہ فیصلوں میں سب سے بہترین فیصلہ کرنے والا صرف اور صرف رب اعلیٰ ہی ہے۔
Top