Tafseer-e-Majidi - Hud : 30
وَ یٰقَوْمِ مَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ طَرَدْتُّهُمْ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ
وَيٰقَوْمِ : اور اے میری قوم مَنْ يَّنْصُرُنِيْ : کون بچائے گا مجھے مِنَ : سے اللّٰهِ : اللہ اِنْ : اگر طَرَدْتُّهُمْ : میں ہانک دوں انہیں اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ : کیا تم غور نہیں کرتے
اور اے میری قوم والوکون میری حمایت کرے گا اللہ کے مقابلہ میں، اگر میں انہیں نکال بھی دوں کیا تم (اتنی بات بھی) نہیں سمجھتے ؟ ،42۔
42۔ حضرت نوح (علیہ السلام) فرماتے ہیں کہ بالفرض میں تمہاری خوشی پوری کرنے کو انہیں اپنے پاس سے دھتکار بھی دوں تو خود ہی اللہ کی گرفت میں آجاؤں گا۔ اس وقت مجھے کون بچائے گا ؟ مرشد تھانوی (رح) نے فرمایا کہ (آیت) ” من ینصرنی من اللہ ان طردتھم “۔ کے تحت میں طالب کے حقوق شیخ پر آگئے، آیت کے الفاظ میں اشارہ ادھر ہے کہ جو شخص حق تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو، اس سے اعراض نہ چاہیے کیونکہ اس کی طرف حق تعالیٰ کو بھی توجہ ہوتی ہے۔
Top