Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 12
قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِؕ
قَالَ : اس نے کہا رَبِّ : اے میرے رب اِنِّىْٓ اَخَافُ : بیشک میں ڈرتا ہوں اَنْ : کہ يُّكَذِّبُوْنِ : وہ مجھے جھٹلائیں گے
موسیٰ نے عرض کی اے میرے رب ! مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے
موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کی کہ اے میرے رب ! مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھے جھٹلادیں گے : 12۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے ارشاد الہی سنا تو عرض کی کہ اے میرے پروردگار مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے ؟ اور میری دعوت کو قبول نہیں کریں گے ، موسیٰ (علیہ السلام) کے قصہ کی تفصیلات پیچھے بہت سے مقامات پر گزر چکی ہیں مثال کے طور پر ملاحظہ کریں سورة الاعراف کی آیات 102 سے 156 تک ‘ سورة یونس کی آیات 75 تا 92 تک سورة بنی اسرائیل کی آیات 101 تک ‘ سورة طہ 9 سے 79 تک تفصیلی واقعات بیان کئے گئے ہیں اور قوم بنی اسرائیل کے ضمنی واقعات سورة بقرہ میں بھی کثرت سے بیان کئے ہیں اور آل عمران اور المائدہ میں بھی اسی طرح کوئی سورت بھی ان ضمنی حالات سے خالی نہیں۔
Top