Tafseer-e-Majidi - Ash-Shu'araa : 56
وَ اِنَّا لَجَمِیْعٌ حٰذِرُوْنَؕ
وَاِنَّا : اور بیشک ہم لَجَمِيْعٌ : ایک جماعت حٰذِرُوْنَ : مسلح۔ محتاط
اور ہم سب کو ان سے خطرہ ہے،46۔
46۔ (امن عامہ کی خاطر ان کا قلع قمع فورا کردینا چاہیے) آج بھی قاہر اور چنگیزی حکومتیں اسی قسم کے اعلان شائع کرتی رہتی ہیں کہ بس ایک مٹھی بھر لوگ ہماری خلاف شورش پھیلا رہے ہیں اور طرح طرح کی حرکتیں امن سوزی اور قانون شکنی کی کررہے ہیں، اس لیے امن عامہ کی خاطر انہیں دباہی دینا چاہیے۔ (آیت) ” قلیلون “۔ سے اشارہ علاوہ قلت تعداد کے، ان لوگوں کی بےوقعتی اور کم حیثیتی کا بھی نکلتا ہے۔ یجوز ان یرید بالقلۃ الذلۃ لاقلۃ العدد والمعنی انھم بقلتھم لایبالی بھم ولا یتوقع علیھم وعلوھم (کبیر)
Top