Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 56
وَ اِنَّا لَجَمِیْعٌ حٰذِرُوْنَؕ
وَاِنَّا : اور بیشک ہم لَجَمِيْعٌ : ایک جماعت حٰذِرُوْنَ : مسلح۔ محتاط
اور بلاشبہ ہم سب ایک مضبوط جماعت ہیں
حالانکہ ہم ایک بہت مضبوط جماعت ہیں ہمیں ان کا پیچھا کرنے میں خطرہ کیا ہے ؟ : 56۔ حکومت ہمارے پاس ‘ دولت ہمارے پاس ‘ لوگوں کی کثرت ہمارے پاس ‘ وسائل ملک ہمارے پاس ‘ بنی اسرائیل کے پاس ایک قلیل جماعت کے سوا ہے کیا ؟ ہم کو تو چوکنا رہنا چاہئے تھا ہماری سستی کا نتیجہ ہے کہ وہ لوگ یہاں سے نکل کھڑے ہوئے اور ہمیں کانوں کان کوئی خبر نہ ہوئی آخر ہماری احتیاط کا کیا بنا ؟ جو ہوا سو ہوا اب ہم کو حاضر باش رہنا چاہئے کہ وہ آئندہ ملک میں کوئی گڑبڑ پیدا نہ کرسکیں ۔ اس طرح کی باتیں کہتے ہوئے وہ نکل کھڑے ہوئے اور موسیٰ اور قوم موسیٰ یعنی بنی اسرائیل کا تعاقب کرنا شروع کردیا ۔
Top