Tafseer-e-Majidi - Al-An'aam : 155
وَ هٰذَا كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوْهُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَۙ
وَھٰذَا : اور یہ كِتٰب : کتاب اَنْزَلْنٰهُ : ہم نے نازل کی مُبٰرَكٌ : برکت والی فَاتَّبِعُوْهُ : پس اس کی پیروی کرو وَاتَّقُوْا : اور پرہیزگاری اختیار کرو لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم پر تُرْحَمُوْنَ : رحم کیا جائے تم پر
اور یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے بھیجا ہے (خیرو) برکت والی ہے سو (اب) اس کی پیروی کرو، اور ڈرو، تاکہ تم پر رحمت کی جائے،245 ۔
245 ۔ (آیت) ” فاتبعوہ “۔ اتباع کے تحت میں عقائد، اعمال سب کا اتباع حسب مراتب آگیا۔ ھو امر باتباع الکتاب علی حسب ما تضمنہ من فرض اونفل اواباحۃ و اعتقاد کل منہ علی مقتضاہ (جصاص) (آیت) ” وھذا کتب انزلنہ مبرک “۔ یعنی یہی قرآن جس کی برکتیں قیامت تک منقطع ہونے والی نہیں اور برکت کے تحت میں خیر دینی وخیردنیوی دونوں آگئیں۔ ای کثیر الخیر دنیا ودنیا (روح) ای القران کثیر الخیر (مدارک)
Top