Tafseer-e-Mazhari - Maryam : 71
وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا١ۚ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِیًّاۚ
وَاِنْ : اور نہیں مِّنْكُمْ : تم میں سے اِلَّا : مگر وَارِدُهَا : یہاں سے گزرنا ہوگا كَانَ : ہے عَلٰي : پر رَبِّكَ : تمہارا رب حَتْمًا : لازم مَّقْضِيًّا : مقرر کیا ہوا
اور تم میں کوئی (شخص) نہیں مگر اسے اس پر گزرنا ہوگا۔ یہ تمہارے پروردگار پر لازم اور مقرر ہے
وان منکم الا واردہا اور تم میں سے ہر ایک دوزخ پر اترنے والا ہے۔ (یعنی اللہ نے قسم کھا کر فرمایا ہے کہ ہر شخص کو دوزخ پر ضرور اترنا ہوگا) کان علی ربک حتما مقضیا۔ یہ آپ کے رب پر (اس کے وعدے کے موافق) لازم ہے ‘ جو ضرور پورا ہو کررہے گا۔ خَتْممصدر (بمعنی صفت) ہے یعنی لازم ہے اللہ نے اپنے اوپر لازم قرار دے لیا ہے ‘ اللہ نے یہ امر طے کردیا ہے اور قطعی فیصلہ کردیا ہے کہ ایسا ضرور ہوگا ‘ اس کے خلاف ہونا ممکن نہیں۔
Top