Tafseer-e-Mazhari - Ash-Shu'araa : 186
وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ
وَمَآ اَنْتَ : اور نہیں تو اِلَّا : مگر۔ صرف بَشَرٌ : ایک بشر مِّثْلُنَا : ہم جیسا وَاِنْ نَّظُنُّكَ : اور البتہ ہم گمان کرتے ہیں تجھے لَمِنَ : البتہ۔ سے الْكٰذِبِيْنَ : جھوٹے
اور تم اور کچھ نہیں ہم ہی جیسے آدمی ہو۔ اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو
وما انت الا بشر مثلنا اور تم تو ہم جیسے انسان ہی ہو ‘ یعنی آدمی ہو اور ہم جیسے آدمی۔ اوّل تو رسول کو آدمی نہ ہونا چاہئے اور تم آدمی ہو پھر تم کو ہم پر کوئی فوقیت حاصل نہیں۔ (نہ بادشاہ ہو نہ شوکت و سطوت والے دولت مند سردار) اس لئے تم رسول نہیں ہوسکتے۔ وان نظنک لمن الکذبین۔ اور ہم بلاشبہ تم کو جھوٹا خیال کرتے ہیں۔ تم نبوت کے دعوے میں جھوٹے ہو
Top