Tafseer-e-Mazhari - Adh-Dhaariyat : 14
ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ١ؕ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ
ذُوْقُوْا : تم چکھو فِتْنَتَكُمْ ۭ : اپنی شرارت ھٰذَا الَّذِيْ : یہ وہ جو كُنْتُمْ بِهٖ : تم تھے اس کی تَسْتَعْجِلُوْنَ : جلدی کرتے
اب اپنی شرارت کا مزہ چکھو۔ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے
ذوقوا فتنتکم ھذا الذی کنتم بہ تستعجلون . (ان سے کہا جائے گا) اپنی سزا کا مزہ چکھو۔ یہی ہے جس کی تم جلدی مچایا کرتے تھے۔ فِتْنَتَکُمْ : اپنے عذاب کو یا اپنے کفر کی سزا کو۔ تَسْتَعْجِلُوْنَ : یعنی دنیا میں جس عذاب کی تم تکذیب کرتے اور اس کے آنے کی جلدی مچاتے تھے ‘ یہ وہی عذاب ہے۔ کافروں کی سزا کو بیان کرنے کے بعد اللہ نے مؤمنوں کی جزا کا آئندہ آیت میں ذکر فرمایا۔
Top