Tafseer-e-Mazhari - Al-Qalam : 3
وَ اِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍۚ
وَاِنَّ لَكَ : اور بیشک آپ کے لیے لَاَجْرًا : البتہ اجر ہے غَيْرَ مَمْنُوْنٍ : نہ ختم ہونے والا
اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے
وان لک لاجرا . یعنی دکھ برداشت کرنے اور احکام رسالت پہنچانے کا آپ کے لیے بڑا اجر ہے۔ اجراً میں تنوین عظمت اجر کو ظاہر کر رہی ہے۔ (بڑا ثواب) غیر ممنون . غیر منقطع (ثواب) یا ایسا ثواب جس کے لیے لوگوں کا احسان مند نہ ہونا پڑے یعنی محض خداداد اور احسانِ الٰہی۔
Top