Tafseer-e-Mazhari - Al-Qalam : 7
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١۪ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ
اِنَّ رَبَّكَ : بیشک رب تیرا هُوَ اَعْلَمُ : وہ زیادہ جانتا ہے بِمَنْ ضَلَّ : اس کو جو بھٹک گیا عَنْ سَبِيْلِهٖ : اس کے راستے سے وَهُوَ اَعْلَمُ : اور وہ زیادہ جانتا ہے بِالْمُهْتَدِيْنَ : ہدایت پانے والوں کو
تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے پر چل رہے ہیں
ان ربک ھو اعلم بمن ضل عن سبیلہ . ھو ضمیر فصل ہے۔ بمن ضل کا تعلق اعلم سے ہے یعنی اللہ بخوبی بخوبی واقف ہے کہ کون اسکے راستے سے بہکا ہوا ہے۔ پس حقیقت میں کافر ہی دیوانہ ہے۔ راہ حق سے بہک جانا ‘ دیوانہ ہونے کی نشانی ہے۔ وھو اعلم بالمھتدین . یعنی خدا ہی ان لوگوں سے واقف ہے جو کمال عقلی کی وجہ سے کامیاب ہیں اور اللہ تعالیٰ تک پہنچے ہوئے ہیں۔
Top