Mazhar-ul-Quran - Ash-Shura : 52
وَ كَذٰلِكَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا١ؕ مَا كُنْتَ تَدْرِیْ مَا الْكِتٰبُ وَ لَا الْاِیْمَانُ وَ لٰكِنْ جَعَلْنٰهُ نُوْرًا نَّهْدِیْ بِهٖ مَنْ نَّشَآءُ مِنْ عِبَادِنَا١ؕ وَ اِنَّكَ لَتَهْدِیْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍۙ
وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح اَوْحَيْنَآ : وحی کی ہم نے اِلَيْكَ رُوْحًا : آپ کی طرف ایک وحی کو مِّنْ اَمْرِنَا : اپنے حکم سے مَا كُنْتَ تَدْرِيْ : نہ تھا تو جانتا مَا الْكِتٰبُ : کتاب کیا ہے وَلَا الْاِيْمَانُ : اور نہ ایمان وَلٰكِنْ : لیکن جَعَلْنٰهُ : بنایا ہم نے اس کو نُوْرًا : نور نَّهْدِيْ بِهٖ : راہ دکھاتے ہیں ہم ساتھ اس کے مَنْ : جس کو نَّشَآءُ : ہم چاہتے ہیں مِنْ عِبَادِنَا : اپنے بندوں میں سے وَاِنَّكَ لَتَهْدِيْٓ : اور بیشک آپ رہنمائی کرتے ہیں ۔ البتہ آپ ہدایت ہیں اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ : صراط مستقیم کی طرف
اور (اے محبوب) اسی طرح ہم نے تمہاری طرف اپنے حکم سے قرآن وحی کیا، اس سے پہلے نہ تم کتاب جانتے تھے اور نہ احکام شرع کی تفصیل،2 ہاں ہم نے اس قرآن کو نور بنایا کہ جس سے ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں راہ دکھاتے ہیں۔ اور1 بیشک (اے محبوب) تم ضرور سیدھی راہ بتاتے ہو۔
(ف 2) اس آیت میں فرمایا کہ ہم نے قرآن کو اتار کر سارے جہان میں نور پھیلایا، اور قرآن کو اپنا چراغ بنادیا، امر، نہی حق، باطل، حلال، حرام صاف صاف بیان کرتا ہے، ہم بذریعہ قرآن جس کو چاہتے ہیں اور اپنے بندوں میں سے جس کو لائق سمجھتے ہیں اسی کو راہ اور اس قرآن کی روشنی دکھاتے ہیں۔ (ف 1) اے محبوب ﷺ تم تو سب بندوں کو قرآن کریم کے ذریعہ سے اللہ تک پہنچنے کی سیدھی راہ بتلاتے رہتے ہو کوئی اس پر چلے یا نہ چلے۔
Top