Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 52
وَ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَهُ الدِّیْنُ وَاصِبًا١ؕ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَتَّقُوْنَ
وَلَهٗ : اور اسی کے لیے مَا : جو فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں وَالْاَرْضِ : اور زمین وَلَهُ : اور اسی کے لیے الدِّيْنُ : اطاعت و عبادت وَاصِبًا : لازم اَفَغَيْرَ اللّٰهِ : تو کیا اللہ کے سوا تَتَّقُوْنَ : تم ڈرتے ہو
اُسی کا ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، اور خالصاً اُسی کا دین (ساری کائنات میں) چل رہا ہے پھر کیا اللہ کو چھوڑ کر تم کسی اور سے تقویٰ کرو گے؟
[وَلَهٗ : اور اس کا ہی ہے ] [ مَا : وہ جو ] [ فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں ہے ] [ وَالْاَرْضِ : اور زمین میں ہے ] [ وَلَهُ : اور اس کے لئے ہی ہے ] [ الدِّيْنُ : مکمل نظام حیات ] [ وَاصِبًا : لازمی ہوتے ہوئے ] [ اَفَغَيْرَ اللّٰهِ : تو کیا اللہ کے علاوہ (کسی) سے ] [ تَتَّقُوْنَ : تم لوگ ڈرتے ہو ] و ص ب [وُصُوْبًا : (ض) دائمی ہونا۔ لازم ہونا۔] [ وَِاصِبٌ فاعل کے وزن پر صفت ہے۔ دائمی۔ لازمی۔ زیر مطالعہ آیت۔ 52] ترکیب : (آیت۔ 52) اَفَغَیْرَ کی نصب بتارہی ہے کہ یہ تَتَّقُوْنَ کا مفعول مقدم ہے۔
Top