Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 54
ثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْكُمْ بِرَبِّهِمْ یُشْرِكُوْنَۙ
ثُمَّ : پھر اِذَا : جب كَشَفَ : کھولدے (دور کردیتا ہے) الضُّرَّ : سختی عَنْكُمْ : تم سے اِذَا : (اس وقت) جب فَرِيْقٌ : ایک فریق مِّنْكُمْ : تم میں سے بِرَبِّهِمْ : اپنے رب کے ساتھ يُشْرِكُوْنَ : وہ شریک کرتا ہے
مگر جب اللہ اس وقت کو ٹال دیتا ہے تو یکا یک تم میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ دوسروں کو (اس مہربانی کے شکریے میں) شریک کرنے لگتا ہے
[ثُمَّ : پھر ] [ اِذَا : جب کبھی ] [ كَشَفَ : وہ ہٹاتا ہے ] [ الضُّرَّ : سختی کو ] [ عَنْكُمْ : تم لوگوں سے ] [ اِذَا : تب ہی ] [ فَرِيْقٌ: ایک فریق ] [ مِّنْكُمْ : تم میں سے ] [ بِرَبِهِمْ : اپنے رب کے ساتھ ] [ يُشْرِكُوْنَ : شریک کرتے ہیں ] (آیت۔ 54) فَرِیْقٌ اسم جمع ہے اس لئے بِرَبِّھِمْ میں جمع کی ضمیر اور یُشْرِکُوْنَ جمع کے صیغے میں آیا ہے۔
Top