Mutaliya-e-Quran - An-Nahl : 53
وَ مَا بِكُمْ مِّنْ نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَیْهِ تَجْئَرُوْنَۚ
وَمَا : اور جو بِكُمْ : تمہارے پاس مِّنْ نِّعْمَةٍ : کوئی نعمت فَمِنَ اللّٰهِ : اللہ کی طرف سے ثُمَّ : پھر اِذَا : جب مَسَّكُمُ : تمہیں پہنچتی ہے الضُّرُّ : تکلیف فَاِلَيْهِ : تو اس کی طرف تَجْئَرُوْنَ : تم روتے (چلاتے) ہو
تم کو جو نعمت بھی حاصل ہے اللہ ہی کی طرف سے ہے پھر جب کوئی سخت وقت تم پر آتا ہے تو تم لوگ خود اپنی فریادیں لے کر اُسی کی طرف دوڑتے ہو
[وَمَا : اور جو ] [ بِكُمْ : تمہارے لئے ہے ] [ مِّنْ نِّعْمَةٍ : کوئی بھی نعمت ] [ فَمِنَ اللّٰهِ : تو (وہ) اللہ (کے پاس) سے ہے ] [ ثُمَّ : پھر ] [ اِذَا : جب بھی ] [ مَسَّكُمُ : چھوتی ہے تمہیں ] [ الضُّرُّ : سختی ] [ فَاِلَيْهِ : تو اس کی طرف ہی ] [ تَجْــــَٔــرُوْنَ : تم لوگ گڑ گڑاتے ہو ] ج ء ر [جَأْرًا : (ف) وحشی جانور کا گھبراہٹ میں زور سے آواز نکالنا۔ چلانا۔ گڑ گڑانا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 53 ]
Top