Urwatul-Wusqaa - An-Nahl : 54
ثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْكُمْ بِرَبِّهِمْ یُشْرِكُوْنَۙ
ثُمَّ : پھر اِذَا : جب كَشَفَ : کھولدے (دور کردیتا ہے) الضُّرَّ : سختی عَنْكُمْ : تم سے اِذَا : (اس وقت) جب فَرِيْقٌ : ایک فریق مِّنْكُمْ : تم میں سے بِرَبِّهِمْ : اپنے رب کے ساتھ يُشْرِكُوْنَ : وہ شریک کرتا ہے
پھر جب وہ تم سے دکھ دور کردیتا ہے تو تم میں سے ایک گروہ معاً اپنے پروردگار کے ساتھ دوسری ہستیوں کو شریک بنانے لگتا ہے
جب وہ تمہارا دکھ کھول دیتا ہے تو تم اچانک شریک ٹھہرانا شروع کردیتے ہو : 62۔ تمہارے دکھوں کا مداوا کرنے والا کون ہے ؟ وہی اللہ ہی تو ہے جو تمہاری فریادوں کو قبول کرتا ہے اور تمہارے گڑگڑانے پر رحم فرما کر تمہاری مصیبتوں کو دور فرما دیتا ہے تو تم اس سے منہ موڑ لیتے ہو اور شریک ٹھہرانے لگتے ہو تم کو یاد ہی نہیں رہتا کہ ہم نے کبھی اپنے دکھوں اور مصیبتوں میں اس کو ۔۔۔۔ بلایا یا پکارا بھی تھا کتنی جلدی بھول جاتے ہو اور یادداشت کے کتنے کمزور ہو۔
Top