Mutaliya-e-Quran - Al-Muminoon : 28
فَاِذَا اسْتَوَیْتَ اَنْتَ وَ مَنْ مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ
فَاِذَا : پھر جب اسْتَوَيْتَ : تم بیٹھ جاؤ اَنْتَ : تم وَمَنْ : اور جو مَّعَكَ : تیرے ساتھ (ساتھی) عَلَي : پر الْفُلْكِ : کشتی فَقُلِ : تو کہنا الْحَمْدُ : تمام تعریفیں لِلّٰهِ : اللہ کے لیے الَّذِيْ : وہ جس نے نَجّٰىنَا : ہمیں نجات دی مِنَ : سے الْقَوْمِ : قوم الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
پھر جب تو اپنے ساتھیوں سمیت کشتی پر سوار ہو جائے تو کہہ، شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہمیں ظالم لوگوں سے نجات دی
فَاِذَا [ پھر جب ] اسْتَوَيْتَ [ آپ متمکن ہوجائیں ] اَنْتَ [ آپ ] وَمَنْ [ اور وہ جو ] مَّعَكَ [ آپ کے ساتھ ہیں ] عَلَي الْفُلْكِ [ کشتی پر ] فَقُلِ [ تو آپ کہیں ] الْـحَمْدُ [ تمام شکروسپاس ] لِلّٰهِ الَّذِيْ [ اس اللہ کے لئے ہے جس نے ] نَجّٰىنَا [ نجات دی ہم کو ] مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ [ ظالم قوم سے ]
Top