Jawahir-ul-Quran - Al-Muminoon : 138
فَاِذَا اسْتَوَیْتَ اَنْتَ وَ مَنْ مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ
فَاِذَا : پھر جب اسْتَوَيْتَ : تم بیٹھ جاؤ اَنْتَ : تم وَمَنْ : اور جو مَّعَكَ : تیرے ساتھ (ساتھی) عَلَي : پر الْفُلْكِ : کشتی فَقُلِ : تو کہنا الْحَمْدُ : تمام تعریفیں لِلّٰهِ : اللہ کے لیے الَّذِيْ : وہ جس نے نَجّٰىنَا : ہمیں نجات دی مِنَ : سے الْقَوْمِ : قوم الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
پھر جب چڑھ چکے28 تو اور جو تیرے ساتھ ہے کشتی پر تو کہہ شکر اللہ کا جس نے چھڑایا ہم کو گناہ گار لوگوں سے
28:۔ ” فَاِذَا اسْتَوَیْتَ الخ “ جب تم اپنے ہمراہیوں کے ساتھ کشتی میں سوار ہوجاؤ تو شکر نعمت کے طور پر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناکرو جس نے ظالم و سرکش قوم سے تم کو نجات دی ہے وہی تو کارساز اور مصائب و مشکلات سے نجات دینے والا ہے۔ ” وَ قُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ الخ “ اور یہ بھی دعا مانگو کہ اللہ اس کشتی سے مجھے صحیح سلامت اتاریو اور میرے اترنے کو دین و دنیا کی برکات سبب بنائیو ” مُں ْزَلًا مُّبَارَکًا “ یتسبب لمزید الخیر فی الدارین (روح ج 18 ص 28) ۔
Top