Mutaliya-e-Quran - Ash-Shura : 11
فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ مِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًا١ۚ یَذْرَؤُكُمْ فِیْهِ١ؕ لَیْسَ كَمِثْلِهٖ شَیْءٌ١ۚ وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ
فَاطِرُ : پیدا کرنے والا ہے السَّمٰوٰتِ : آسمانوں کا وَالْاَرْضِ : اور زمین کا جَعَلَ لَكُمْ : اس نے بنائے تمہارے لیے مِّنْ : سے اَنْفُسِكُمْ : تمہارے نفسوں میں (سے) اَزْوَاجًا : جوڑے وَّمِنَ الْاَنْعَامِ : اور مویشی جانوروں میں سے اَزْوَاجًا : جوڑے يَذْرَؤُكُمْ : پھیلاتا جارہا ہے تم کو فِيْهِ : اس میں لَيْسَ : نہیں ہے كَمِثْلِهٖ : اس کی مانند۔ اس کی مثال شَيْءٌ : کوئی چیز وَهُوَ السَّمِيْعُ : اور وہ سننے والا ہے الْبَصِيْرُ : دیکھنے والا ہے
آسمانوں اور زمین کا بنانے والا، جس نے تمہاری اپنی جنس سے تمہارے لیے جوڑے پیدا کیے، اور اسی طرح جانوروں میں بھی (اُنہی کے ہم جنس) جوڑے بنائے، اور اِس طریقہ سے وہ تمہاری نسلیں پھیلاتا ہے کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں، وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے
فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ [ (وہ) زمین اور آسمانوں کو وجود بخشنے والا ہے ] جَعَلَ لَكُمْ [ اس نے بنائے تمہارے لئے ] مِّنْ اَنْفُسِكُمْ [ تمہاری جانوں (جنس) سے ] اَزْوَاجًا [ جوڑے ] وَّمِنَ الْاَنْعَامِ [ اور چوپایوں سے ] اَزْوَاجًا ۚ [ جوڑے ] يَذْرَؤُكُمْ [ وہ پھیلاتا ہے تم لوگوں کو ] فِيْهِ ۭ [ اس (زمین ) میں ] لَيْسَ [ نہیں ہے ] كَمِثْلِهٖ [ اس کی مثال جیسی (بھی ) ] شَيْءٌ ۚ [ کوئی چیز ] وَهُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ [ اور وہ ہی سننے والا دیکھنے والا ہے ] نوٹ ۔ 2: لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ (کوئی چیز اس کے مانند جیسی نہیں ہے ) کے متعلق بعض مفسرین کہتے ہیں اس میں لفظ مثل پر کاف (حرف تشبیہ ) کا اضافہ محاورے کے طور پر کیا گیا ہے جس سے مقصود بات میں زور پیدا کرنا ہوتا ہے اور عرب میں یہ طرز بیان رائج ہے ۔ دوسرے حضرات کا قول یہ ہے کہ اس جیسا کوئی نہیں ہے کہنے کے بجائے اس کے مثل جیسا کوئی نہیں کہنے میں مبالغہ ہے۔ مراد یہ ہے کہ اگر بفرض محال اللہ کا کوئی مثل ہوتا تو اس جیسا بھی کوئی نہیں ہوتا ، کجا کہ خود اللہ جیسا کوئی ہو ۔ (تفہیم القرآن )
Top