Mutaliya-e-Quran - Al-Maaida : 89
لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَ١ۚ فَكَفَّارَتُهٗۤ اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسٰكِیْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَهْلِیْكُمْ اَوْ كِسْوَتُهُمْ اَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ١ؕ فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَةِ اَیَّامٍ١ؕ ذٰلِكَ كَفَّارَةُ اَیْمَانِكُمْ اِذَا حَلَفْتُمْ١ؕ وَ احْفَظُوْۤا اَیْمَانَكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
لَا يُؤَاخِذُكُمُ : نہیں مواخذہ کرے گا تمہارا اللّٰهُ : اللہ بِاللَّغْوِ : ساتھ لغو کے فِيْٓ اَيْمَانِكُمْ : تمہاری قسموں میں وَلٰكِنْ : اور لیکن يُّؤَاخِذُكُمْ : وہ مواخذہ کرے گا تمہارا بِمَا : بوجہ اس کے جو عَقَّدْتُّمُ الْاَيْمَانَ ۚ : مضبوط گرہ باندھی تم نے قسموں کی فَكَفَّارَتُهٗٓ : تو کفارہ ہے اس کا اِطْعَامُ : کھانا کھلانا عَشَرَةِ : دس مَسٰكِيْنَ : مسکینوں کا مِنْ اَوْسَطِ : اوسط درجے کا مَا تُطْعِمُوْنَ : جو تم کھلاتے ہو اَهْلِيْكُمْ : اپنے گھروالوں کو اَوْ كِسْوَتُهُمْ : یا کپڑ پہنانا ان کو اَوْ : یا تَحْرِيْرُ رَقَبَةٍ ۭ : آزاد کرنا ایک گردن کا فَمَنْ : تو جو کوئی لَّمْ يَجِدْ : نہ پائے فَصِيَامُ : تو روزے رکھنا ہیں ثَلٰثَةِ اَيَّامٍ : تین دن کے ۭذٰلِكَ : یہ كَفَّارَةُ : کفارہ ہے اَيْمَانِكُمْ : تمہاری قسموں کا اِذَا حَلَفْتُمْ : جب تم قسم کھاؤ ۭ وَاحْفَظُوْٓا : اور حفاظت کیا کرو اَيْمَانَكُمْ ۭ : اپنی قسموں کا كَذٰلِكَ : اسی طرح يُبَيِّنُ : بیان کرتا ہے اللّٰهُ : اللہ لَكُمْ : تمہارے لیے اٰيٰتِهِ : اپنی آیات کو لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَشْكُرُوْنَ : تم شکر ادا کرو
تم لوگ جو مہمل قسمیں کھا لیتے ہو اُن پر اللہ گرفت نہیں کرتا، مگر جو قسمیں تم جان بوجھ کر کھاتے ہو اُن پر ضرور تم سے مواخذہ کرے گا (ایسی قسم توڑنے کا) کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو وہ اوسط درجے کا کھانا کھلاؤ جو تم اپنے بال بچوں کو کھلاتے ہو، یا انہیں کپڑے پہناؤ، یا ایک غلام آزاد کرو، اور جو اس کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ تین دن کے روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جبکہ تم قسم کھا کر توڑ دو اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو اس طرح اللہ اپنے احکام تمہارے لیے واضح کرتا ہے شاید کہ تم شکر ادا کرو
[ لَا يُؤَاخِذُكُمُ : جواب طلبی نہیں کرے گا تم سے ] اللّٰهُ [ اللہ ] بِاللَّغْوِ [ بغیر سوچی سمجھی بات پر ] [ فِيْٓ اَيْمَانِكُمْ : تمہاری قسموں میں سے ] [ وَلٰكِنْ : اور لیکن ] [ يُّؤَاخِذُكُمْ : وہ جواب طلبی کرے گا تم سے ] [ بِمَا : اس پر جو ] عَقَّدْتُّمُ [ پختہ کیا تم نے ] الْاَيْمَانَ ۚ [ قسموں کو ] فَكَفَّارَتُهٗٓ [ تو اس کا (پختہ کرنے کا ) کفارہ ] اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسٰكِيْنَ [ دس مسکینوں کو کھلانا ہے ] مِنْ اَوْسَطِ مَا [ اس کے اوسط سے جو ] تُطْعِمُوْنَ [ تم لوگ کھلاتے ہو ] اَهْلِيْكُمْ [ اپنے گھروالوں کو ] اَوْ [ یا ] كِسْوَتُهُمْ [ ان کو پہنانا ہے ] اَوْ [ یا ] تَحْرِيْرُ رَقَبَةٍ ۭ [ کسی گردن کا آزاد کرنا ہے ] فَمَنْ لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ : [ ثَلٰثَةِ اَيَّامٍ ۭ: تو تین دن کا روزہ رکھنا ہے ] [ ذٰلِكَ : یہ ] [ كَفَّارَةُ اَيْمَانِكُمْ : تمہاری قسموں کا کفارہ ہے ] [ اِذَا : جب بھی ] [ حَلَفْتُمْ ۭ: تم لوگ قسمیں کھاؤ ] [ وَاحْفَظُوْٓا : اور حفاظت کرو ] [ اَيْمَانَكُمْ ۭ: اپنی قسموں کی ] [ كَذٰلِكَ اس طرح ] [ يُبَيِّنُ : واضح کرتا ہے ] [ اللّٰهُ : اللہ ] [ لَكُمْ : تمہارے لیے ] [ اٰيٰتِهِ : اپنی آیات کو ] [ لَعَلَّكُمْ : شاید کہ تم لوگ ] [ تَشْكُرُوْنَ : حق مانو ]
Top