Mutaliya-e-Quran - Al-A'raaf : 176
وَ لَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنٰهُ بِهَا وَ لٰكِنَّهٗۤ اَخْلَدَ اِلَى الْاَرْضِ وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ١ۚ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ الْكَلْبِ١ۚ اِنْ تَحْمِلْ عَلَیْهِ یَلْهَثْ اَوْ تَتْرُكْهُ یَلْهَثْ١ؕ ذٰلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ
وَلَوْ : اور اگر شِئْنَا : ہم چاہتے لَرَفَعْنٰهُ : اسے بلند کرتے بِهَا : ان کے ذریعہ وَلٰكِنَّهٗٓ : اور لیکن وہ اَخْلَدَ : گرپڑا (مائل ہوگیا) اِلَى الْاَرْضِ : زمین کی طرف وَاتَّبَعَ : اور اس نے پیروی کی هَوٰىهُ : اپنی خواہش فَمَثَلُهٗ : تو اس کا حال كَمَثَلِ : مانند۔ جیسا الْكَلْبِ : کتا اِنْ : اگر تَحْمِلْ : تو لادے عَلَيْهِ : اس پر يَلْهَثْ : وہ ہانپے اَوْ تَتْرُكْهُ : یا اسے چھوڑ دے يَلْهَثْ : ہانپے ذٰلِكَ : یہ مَثَلُ : مثال الْقَوْمِ : لوگ الَّذِيْنَ : وہ جو کہ كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات فَاقْصُصِ : پس بیان کردو الْقَصَصَ : (قصے) لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ يَتَفَكَّرُوْنَ : وہ غور کریں
اگر ہم چاہتے تو اسے اُن آیتوں کے ذریعہ سے بلندی عطا کرتے، مگر وہ تو زمین ہی کی طرف جھک کر رہ گیا اور اپنی خواہش نفس ہی کے پیچھے پڑا رہا، لہٰذا اس کی حالت کتے کی سی ہو گئی کہ تم اس پر حملہ کرو تب بھی زبان لٹکائے رہے اور اسے چھوڑ دو تب بھی زبان لٹکائے رہے یہی مثال ہے اُن لوگوں کی جو ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں تم یہ حکایات اِن کو سناتے رہو، شاید کہ یہ کچھ غور و فکر کریں
[ وَلَوْ : اور اگر ] [ شِئْنَا : ہم چاہتے ] [ لَرَفَعْنٰهُ : تو ہم ضرور بلند کرتے اس کو ] [ بِهَا : ان سے (یعنی آیات کے علم سے )] [ وَلٰكِنَّهٗٓ: اور لیکن ] [ اَخْلَدَ : وہ ہمیشہ کے لیے مائل ہوا ] [ اِلَى الْاَرْضِ : زمین کی طرف ] [ وَاتَّبَعَ : اور اس نے پیروی کی ] [ هَوٰىهُ ۚ : اپنی خواہش کی ] [ فَمَثَلُهٗ : تو اس کی مثال ] [ كَمَثَلِ الْكَلْبِ ۚ : کتے کی مثال کی مانند ہے ] [ اِنْ : اگر ] [ تَحْمِلْ : تو بوجھ ڈالے ] [ عَلَيْهِ : اس پر ] [ يَلْهَثْ : تو وہ ہانپے گا ] [ اَوْ : یا ] [ تَتْرُكْهُ : اگر تو چھوڑ دے اس کو ] [ يَلْهَثْ ۭ : تو (بھی) وہ ہانپے گا ] [ ذٰلِكَ : یہ ] [ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِيْنَ : ان لوگوں کی مثال ہے جنہوں نے ] [ كَذَّبُوْا : جھٹلایا ] [ بِاٰيٰتِنَا ۚ : ہماری نشانیوں کو ] [ فَاقْصُصِ : پس آپ بیان کریں ] [ الْقَصَصَ : اس قصے کو ] [ لَعَلَّهُمْ : شائد وہ لوگ ] [ يَتَفَكَّرُوْنَ : غور و فکر کریں ] ل ہ ث : (س) لھثا ۔ پیاس یا تھکان کی وجہ سے ہانپ کر زبان نکالنا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 176 ۔
Top