Al-Qurtubi - Az-Zukhruf : 70
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ اَنْتُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ
اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ : داخل ہوجاؤ جنت میں اَنْتُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ : تم اور تمہاری بیویاں تُحْبَرُوْنَ : تم خوش رکھے جاؤ گے
(ان سے کہا جائے گا) کہ تم اور تمہاری بیویاں عزت (و احترام) کے ساتھ بہشت میں داخل ہوجاؤ
یعنی انہیں کہا جائے گا : تم جنت میں داخل ہو جائو یا کہا جائے گا : اے میرے بندو، جو ایمان لائے ہو جنت میں داخل ہو جائو یعنی جو دنیا میں مسلمان تھیں (2) ایک قول یہ کیا گیا ہے، مومنوں میں سے جو تمہارے ساتھی ہوں گے ایک قول یہ کیا گیا ہے : حورعین میں سے جو تمہاری ازواج ہیں۔ تمہاری عزت کی جائے گی، یہ حضرت ابن عباس ؓ کا قول ہے یعنی مقام و منزل کے اعتبار سے تم معزز ہو گے حضرت حسن بصری نے کہا : تمہیں خوش کیا جائے گا اس سے مراد دل میں وہ خوشی ہے قتادہ نے کہا : تم پر انعام کیا جائے گا اس سے مراد بدن میں نعمت ہے : مجاہد نے کہا : تمہیں خوش کیا جائے گا اس سے مراد آنکھ میں خوشی ہے۔ ابن ابی نجییح نے کہا : تمہیں خوش کیا جائے گا یہاں عجب سے مراد اس چیز کا پانا ہے جو پسند ہو۔ یحییٰ بن ابی کثیر نے کہا : اس سے مراد سماع کے ذریعے لذت حاصل کرنا ہے۔ سورة روم میں یہ بحث گزر چکی ہے۔
Top