Tadabbur-e-Quran - Al-Insaan : 22
اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠   ۧ
اِنَّ : بیشک هٰذَا : یہ كَانَ : ہے لَكُمْ : تمہاری جَزَآءً : جزا وَّكَانَ : اور ہوئی سَعْيُكُمْ : تمہاری سعی مَّشْكُوْرًا : مشکور (مقبول)
یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کارگزاری قابل قدر ٹھیری ہے
[ان هٰذَا : بیشک یہ ] [كَان لَكُمْ جَزَاۗءً : ہوگا تمہارے لیے ایک بدلہ ] [وَّكَان سَعْيُكُمْ : اور ہوگی تمہاری دوڑ دھوپ ] [مَّشْكُوْرًا : قدر کی ہوئی ] (آیت۔ 22) اِنَّ کا اسم ھٰذَا ہے اور محلًّا حالت نصب میں ہے۔ اس کے آگے پورا جملہ کَانَ لَکُمْ جَزَائً ۔ اِنَّ کی خبر ہے اور محلًّا حالت رفع میں ہے۔ اس جملے میں کَانَ کا اسم اس میں شامل ھُوَ کی ضمیر ہے اور اس کی خبر ہونے کی وجہ سے جزائً حالت نصب میں ہے۔ اگلے جملے میں کَانَ کا اسم سَعْیُکُمْ ہے اور مَشْکُوْرًا اس کی خبر ہے۔ ان آیات میں قیامت کے حالات کا ذکر ہے۔ اس لیے افعال ماضی کا ترجمہ مستقبل میں ہوگا۔ (دیکھیں آیت۔ 2:27، نوٹ۔ 3)
Top