Anwar-ul-Bayan - Al-Insaan : 22
اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠   ۧ
اِنَّ : بیشک هٰذَا : یہ كَانَ : ہے لَكُمْ : تمہاری جَزَآءً : جزا وَّكَانَ : اور ہوئی سَعْيُكُمْ : تمہاری سعی مَّشْكُوْرًا : مشکور (مقبول)
یہ تمہارا صلہ ہے اور تمہاری کوشش (خدا کے ہاں) مقبول ہوئی
(76:22) ان ھذا کان لکم جزائ : ان حرف تحقیق ھذا اسم اشارہ جس کا مشار الیہ وہ نعمتیں اور فیوض ہیں جن کا اوپر ذکر ہوا۔ جو ابرار کو ان کے اعمال صالحہ کے بدلے میں جنت میں ان کو دئیے جائیں گے۔ ھذا۔ اسم کان لکم جزاء خبر کان۔ جملہ سے قبل عبارت قیل لہم محذوف ہے۔ یعنی اہل جنت سے کہا جائے گا یہ تھی تمہاری جزاء اور تمہاری دنیاوی کوششوں ایمان اور عمل صالح اور محبت الٰہی کا بدلہ جو تمہارے لئے پہلے سے تیار تھا۔ وکان سعیکم مشکورا۔ اس جملہ کا عطف جملہ سابقہ پر ہے کان فعل ناقص ۔ سعیکم مضاف مضاف الیہ۔ اسم کان مشکورا اس کی خبر۔ اور کہا جائے گا، تمہاری کوششیں مقبول ہوئیں۔ مشکورا کا معنی مقبول ، پسندیدہ، ستائش کے لائق ۔ قابل ثواب۔
Top