Urwatul-Wusqaa - Al-Insaan : 22
اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠   ۧ
اِنَّ : بیشک هٰذَا : یہ كَانَ : ہے لَكُمْ : تمہاری جَزَآءً : جزا وَّكَانَ : اور ہوئی سَعْيُكُمْ : تمہاری سعی مَّشْكُوْرًا : مشکور (مقبول)
بلاشبہ یہ تمہارا صلہ اور تمہاری محنت ہے (جس کو) قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے
(بیشک یہ ہے تمہارا ثواب) یعنی بزرگیوں کے ساتھ یہ ہے تمہارے واسطے تمہارے کاموں کی جزا (اور تمہاری محنت مقبول ہوئی) یعنی کار خیر میں تمہارا دوڑنا پسندیدہ اور بدلا دینے کے قابل ہے۔ پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے احوال دنیا بیان فرمائے اور اطاعت کرنے والوں کے احوال کو نافرمانی کرنے والوں کے احوال پر مقدم رکھا۔ اطاعت کرنے والوں میں رسول اللہ ﷺ ہیں اور آپ کی امت ہے۔۔ چنانچہ۔۔ اپنے رسول کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ۔۔۔
Top