Tafseer-e-Majidi - Al-Insaan : 22
اِنَّ هٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَّ كَانَ سَعْیُكُمْ مَّشْكُوْرًا۠   ۧ
اِنَّ : بیشک هٰذَا : یہ كَانَ : ہے لَكُمْ : تمہاری جَزَآءً : جزا وَّكَانَ : اور ہوئی سَعْيُكُمْ : تمہاری سعی مَّشْكُوْرًا : مشکور (مقبول)
یہ تمہارا صلہ ہے اور تمہاری کوشش مقبول ہوئی،13۔
13۔ (جو تم دنیا میں طاعات الہی میں کرتے رہتے تھے) یہ اہل جنت سے ان کے مزید اکرام و اعزاز کے طور پر کہا جائے گا۔
Top