Siraj-ul-Bayan - Al-Qasas : 10
وَ اَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوْسٰى فٰرِغًا١ؕ اِنْ كَادَتْ لَتُبْدِیْ بِهٖ لَوْ لَاۤ اَنْ رَّبَطْنَا عَلٰى قَلْبِهَا لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ
وَاَصْبَحَ : اور ہوگیا فُؤَادُ : دل اُمِّ مُوْسٰى : موسیٰ کی ماں فٰرِغًا : صبر سے خالی (بیقرار) اِنْ : تحقیق كَادَتْ : قریب تھا لَتُبْدِيْ : کہ ظاہر کردیتی بِهٖ : اس کو لَوْلَآ : اگر نہ ہوتا اَنْ رَّبَطْنَا : کہ گرہ لگاتے ہم عَلٰي قَلْبِهَا : اس کے دل پر لِتَكُوْنَ : کہ وہ رہے مِنَ : سے الْمُؤْمِنِيْنَ : یقین کرنے والے
اور موسیٰ کی ماں کا دل بیقرار ہوگیا ۔ اگر ہم اس کے دل کو ڈھارس نہ بندھاتے تو قریب تھا کہ وہ اس بیقراری کو ظاہر کردیتی (مگر ہم نے اس کے دل کو اس لئے ڈھارس بندھائی) کہ مومنین میں (ف 3) رہے
2: حضرت موسیٰ کی والدہ آخر عورت ہی تو تھیں ۔ بچے کو ہاتھ سے جاتا دیکھ کر گھبراگئیں ۔ ارشاد ہے کہ اگر ہم اس کے دل کو مضبوط نہ کردیتے ۔ اور اس کو تسلی نہ دیتے ۔ تو قریب تھا کہ راز افشا کردیتیں 3: جب موسیٰ فرعون کے محل میں جارہے تھے ۔ تو اس کی ماں نے ان کی بہن کو پیچھے لگا دیا ۔ کہ وہ دور سے حالات کا مطالعہ کرتی رہے اور دیکھتی رہے کہ کیا ہوتا ہے حل لغات : فارغا ۔ یعنی صبر قرار سے خالی ہوگیا
Top