Tadabbur-e-Quran - Al-Muminoon : 32
فَاَرْسَلْنَا فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ۠   ۧ
فَاَرْسَلْنَا : پھر بھیجے ہم نے فِيْهِمْ : ان کے درمیان رَسُوْلًا : رسول (جمع) مِّنْهُمْ : ان میں سے اَنِ : کہ اعْبُدُوا : تم عبادت کرو اللّٰهَ : اللہ مَا لَكُمْ : نہیں تمہارے لیے مِّنْ اِلٰهٍ : کوئی معبود غَيْرُهٗ : اس کے سوا اَفَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا پھر تم ڈرتے نہیں
اور ان میں بھی ایک رسول انہی میں سے اس دعوت کے ساتھ بھیجا کہ اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں تو کیا تم اس سے ڈرتے نہیں !
حضرت ہود اور حضرت صالح کی طرف اشارہ یہ ان رسولوں کی طرف اشارہ ہے جو عاد وثمود کی طرف بھیجے گئے۔ یعنی حضرت ہود اور حضرت صالح کی طرف جن کی سرگزشتیں سورة ہود اور سورة اعراف میں گزری چکی ہیں۔ ان اعبدواللہ میں ان سے پہلے مضاف محذوف ہے۔ یعنی اس پیغام کے ساتھ ان کو بھیجا کہ لوگو۔ اللہ ہی کی بندگی کرو، اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے۔ یہ دعوت بعینیہ وہی دعوت ہے جو حضرت نوح نے دی اور جس کا ذکر اوپر گزر چکا ہے۔ رسولا منھم یعنی یہ رسول بھی انہی قوموں کے اندر کے زد تھے۔ کوئی فرشتے یا جن نہیں تھے۔ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے ہر قوم کی طرف رسول انہی میں سے بھیجا۔ اس احسان کے مختلف پہلوئوں کی طرف ہم اس کے محل میں اشارہ کرچکے ہیں۔
Top