Tafseer-e-Baghwi - As-Saff : 17
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ١ۖۗ وَ مَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِیْنَ
وَ : اور لَقَدْ خَلَقْنَا : تحقیق ہم نے بنائے فَوْقَكُمْ : تمہارے اوپر سَبْعَ : ساتھ طَرَآئِقَ : راستے وَمَا كُنَّا : اور ہم نہیں عَنِ : سے الْخَلْقِ : خلق (پیدائش) غٰفِلِيْنَ : غافل
اور ہم نے تمہارے اوپر (کی جانب) سات آسمان پیدا کیے اور ہم خلقت سے غافل نہیں ہیں
تفسیر۔ 17۔ ولقدخلقنا فوقکم سبع طرائق۔ اس سے مراد سات آسمان ہیں کیونکہ ہر اوپر والاآسمان نیچے والے پرچڑھا ہوا ہے کہ نچلی بالائی چیز کی طرح ہوتونچلی کو بالائی چیز کا طریقہ کہاجاتا ہے۔ اس سے طارق النعل ہے کہ جب کوئی دوسرے کے نشان قدم پر چلتا اور بعض نے کہا کہ طرائق کہنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آسمانوں کے اندر فرشتوں یاسیاروں کے گزرگاہیں ہیں۔ وماکنا عن الخلق غافلین۔ ہم ان کے ذریعے سے تمہاری حفاظت کرنے والے ہیں کہ وہ تم پر گریں گے نہیں کہ تم اس سے ہلاک ہوجاؤ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ، ویمسک السماء ان تقع علی الارض الا باذنہ۔ بعض نے کہا کہ ہم نے آپ کو بےکار نہیں چھوڑا بغیرامرونہی کے بعض نے کہا کہ ہم مخلوق کو پیدا کرنے میں غافل نہیں ہیں۔
Top