Urwatul-Wusqaa - An-Nahl : 55
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ؕ فَتَمَتَّعُوْا١۫ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ
لِيَكْفُرُوْا : تاکہ وہ ناشکری کریں بِمَآ : اس سے جو اٰتَيْنٰهُمْ : ہم نے انہیں دیا فَتَمَتَّعُوْا : تو تم فائدہ اٹھا لو فَسَوْفَ : پس عنقریب تَعْلَمُوْنَ : تم جان لو گے
تاکہ جو نعمت ہم نے اسے دی اس کی ناشکری کرے اچھا فائدے اٹھا لو ، پھر ایک وقت آئے گا کہ تم معلوم کر لوگے
انعامات الہی کی ناشکری کرتے ہو ‘ اچھا عنقریب تم جان لو گے : 63۔ حاصل کلام کیا ہوا ؟ یہی کہ اللہ کی ناشکری کرتے ہیں اور جو کچھ ان کو دے رکھا ہے اس کو بہت جلد بھول جاتے ہیں حالانکہ رفع تکلیف سے بڑی نعمت اور کیا ہو سکتی ہے ، اچھا ؟ چند روز عیش اڑا لو عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ تمہاری اس ناشکری کا نتیجہ کیا نکلتا ہے ؟ اس طرح گویا ان کو دھمکی دی جاری ہے اور کلام میں زور پیدا کرنے کے لئے غائب کی جگہ اب مخاطب کا صیغہ استعمال فرمایا جا رہا ہے کہ نابکاروا احسان فراموشو ! چند روز مزے اڑا لو ! ابھی تم کو معلوم ہوجائے گا اور تم ہم سے بھاگ کر کہاں جاؤ گے کہ نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن۔
Top