Urwatul-Wusqaa - Al-Muminoon : 42
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِیْنَؕ
ثُمَّ : پھر اَنْشَاْنَا : ہم نے پیدا کیں مِنْۢ بَعْدِهِمْ : ان کے بعد قُرُوْنًا : امتیں اٰخَرِيْنَ : دوسری۔ اور
پھر ہم نے ان کے بعد قوموں کے اور بہت سے دور پیدا کیے
بعد ازیں نوح (علیہ السلام) کی نسل سے کتنی ہی جماعتیں باری باری ابھرتی رہیں : 42۔ آیت 31 میں لفظ (قرن) آیا ہے اور اس کی جمع قرون ہے جس کا مطلب ومفہوم یہی ہے کہ اس کے بعد ایک دو نہیں بلکہ کتنی ہی جماعتیں یا قوتیں یکے بعد دیگرے رونما ہوئیں اور اپنی اپنی باری پر سب نے اپنے اپنے رسولوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جو اس پہلی قرن کے لوگوں نے کیا تھا اور انبیاء ورسل بھی ایک ہی طرح کی دعوت پیش کرتے رہے یہی وجہ ہے کہ کسی ایک رسول کی تکذیب کو اللہ تعالیٰ نے سارے رسولوں کی تکذیب قرار دیا کیونکہ سب کا پیغام ایک ہی طرح کا پیغام تھا اور سب کو ایک ہی طرح کے حالات سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
Top