Urwatul-Wusqaa - Al-Muminoon : 65
لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ١۫ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ
لَا تَجْئَرُوا : تم فریاد نہ کرو الْيَوْمَ : آج اِنَّكُمْ : بیشک تم مِّنَّا : ہم سے لَا تُنْصَرُوْنَ : تم مدد نہ دئیے جاؤگے
آج آہ وزاری نہ کرو ، تم ہماری طرف سے مدد پانے والے نہیں !
اب چیخنے کا کچھ فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اب ہماری مدد کا وقت جاتا رہا : 65۔ اس وقت ہماری طرف سے جو جواب ان کو سنایا گیا وہ کیا تھا ؟ یہی کہ اب رونے اور گڑگڑانے کا کچھ فائدہ نہیں کیونکہ اس کا وقت نکل چکا ہے ، جب اس کا وقت تھا تو تمہاری رعونت ‘ نخوت اور تکبر نے تم کو اس طرف متوجہ ہی نہ ہونے دیا اور اب جب کہ اس کا وقت نہ رہا تم دھاڑیں مار رہے ہو ‘ سن لو کہ ہمارے ہاں ہر بات کا ایک وقت طے ہے اور جب وہ وقت نکل جاتا ہے نہ ہم خود اس کی مدد کرتے ہیں اور نہ ہی کوئی دوسرا ہے جو ہمارے خلاف ان کی مدد کرسکے ۔
Top