Urwatul-Wusqaa - Ash-Shu'araa : 54
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِیْلُوْنَۙ
اِنَّ : بیشک هٰٓؤُلَآءِ : یہ لوگ ہیں لَشِرْذِمَةٌ : ایک جماعت قَلِيْلُوْنَ : تھوڑی سی
(فرعون نے لوگوں سے کہا) بلاشبہ یہ لوگ ایک چھوٹی سی جماعت ہیں
اس نے دانت پیس کر کہا اس چھوٹی سی جماعت نے ہماری نرمی سے خوب فائدہ اٹھایا : 54۔ چونکہ ملک بھر سے لوگوں کو اکھٹا کرنا بہت ہی بڑے خطرہ کا الارم معلوم ہوتا تھا اس لئے اس نے اس خطرہ کو ٹالنے کے لئے عام تاثر یہی دیا کہ اس بار تو اس چھوٹی سی جماعت کو پیس کر رکھ دینا ہے قبل ازیں بھی جو مہلت ان کو دی گئی وہ ہماری غلطی تھی اس تحریک کا سر تو پہلے ہی روز کچل دینا چاہئے تھا بہرحال گزشتہ آنچہ گزشت اس دفعہ تو ان کو وہ مار دیں گے کہ ان کا سارا نشہ ہرن ہوجائے گا موسیٰ کے ساتھ نرمی کا سلوک ہمیں بہت مہنگا پڑا ان لوگوں نے ہماری نرمی سے بہت غلط فائدہ اٹھایا ہے اس وقت وہ گویا صحیح معنوں میں برافروختہ ہوگیا تھا لیکن اس کو کیا معلوم تھا کہ اس ساری برافروختگی کا وبال اس کے اپنے ہی سر پر پڑنے والا تھا ۔
Top