Urwatul-Wusqaa - Al-Ghaafir : 73
ثُمَّ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تُشْرِكُوْنَۙ
ثُمَّ : پھر قِيْلَ : کہا جائے گا لَهُمْ : ان کو اَيْنَ : کہاں مَا كُنْتُمْ : جن کو تم تھے تُشْرِكُوْنَ : شریک کرتے
پھر ان سے کہا جائے گا کہ وہ کہاں گئے جن کو تم شریک ٹھہراتے تھے
پھر ان سے پوچھا جائے اگ کہ جن کو تم اللہ کے شریک ٹھہراتے تھے وہ کہاں ہیں ؟ 73۔ ایک طرف تو ان کو عذاب میں گرفتار کیا جا رہا ہوگا اور دوسری طرف ان سے سوال کیا جائے گا کہ دوزخ میں اس طرح اذیت دیئے جانے والو ! تم نے تو بہت سے اللہ کے اس عذاب سے بچانے والے بنا رکھے تھے لیکن اس کے باوجود تم کو دوزخ میں گرایا جا رہا ہے اور عذاب پر عذاب میں مبتلا کیا جا رہا ہے وہ کہاں ہیں جن کو اللہ کے علاوہ تم نے اپنے سفارشی اور شریک بنا رکھا تھا اور بلاشبہ وہ اس وقت بدحواسی کے عالم میں ہوں گے لیکن سمجھتے ہوں گے کہ ہم سے کیا پوچھا جا رہا ہے۔
Top