Tafseer-e-Usmani - Al-Anbiyaa : 91
وَ الَّتِیْۤ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِیْهَا مِنْ رُّوْحِنَا وَ جَعَلْنٰهَا وَ ابْنَهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ
وَالَّتِيْٓ : اور عورت جو اَحْصَنَتْ : اس نے حفاظت کی فَرْجَهَا : اپنی شرمگاہ (عفت کی) فَنَفَخْنَا : پھر ہم نے پھونک دی فِيْهَا : اس میں مِنْ رُّوْحِنَا : اپنی روح سے وَجَعَلْنٰهَا : اور ہم نے اسے بنایا وَابْنَهَآ : اور اس کا بیٹا اٰيَةً : نشانی لِّلْعٰلَمِيْنَ : جہانوں کے لیے
اور وہ عورت جس نے قابو میں رکھی اپنی شہوت6  پھر پھونک دی ہم نے اس عورت میں اپنی روح7 اور کیا اس کو اس کے بیٹے کو نشانی جہان والوں کے واسطے8
6  یعنی حلال و حرام دونوں طریقوں سے محفوظ تھی۔ 7 یعنی عیسیٰ (علیہ السلام) کو جو " روح اللہ " کے لقب سے ملقب ہیں اس کے پیٹ میں پرورش کیا۔ 8 ان کا " نشانی " ہونا سورة آل عمران اور سورة مریم میں بیان ہوچکا ہے۔
Top