Tafseer-e-Usmani - Aal-i-Imraan : 95
قُلْ صَدَقَ اللّٰهُ١۫ فَاتَّبِعُوْا مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ؕ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ
قُلْ : آپ کہ دیں صَدَقَ : سچ فرمایا اللّٰهُ : اللہ فَاتَّبِعُوْا : اب پیروی کرو مِلَّةَ : دین اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم حَنِيْفًا : حنیف وَمَا : اور نہ كَانَ : تھے مِنَ : سے الْمُشْرِكِيْنَ : مشرک (جمع)
تو کہہ سچ فرمایا اللہ نے اب تابع ہوجاؤ دین ابرا ہیم کے جو ایک ہی کا ہو رہا تھا اور نہ تھا شرک کرنے والاف 5
5 یعنی خدا تعالیٰ نے حلال و حرام کے متعلق نیز اسلام اور محمد ﷺ کے باب میں سچی سچی اور کھری کھری باتیں تم کو سنا دیں جن کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔ اب چاہیے کہ تم بھی مسلمانوں کی طرح اصلی دین ابراہیم کی پیروی اور اس کے اصول کا اتباع کرنے لگو جن میں سب سے بڑی چیز توحید خالص تھی۔ چاہیے کہ تم بھی عزیر و مسیح اور احبارو رہبان کی پرستش چھوڑ کر پکے موحد مسلم بن جاؤ۔
Top