Tafseer-e-Baghwi - Saad : 60
وَ مَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ مَا جَآءَنَا مِنَ الْحَقِّ١ۙ وَ نَطْمَعُ اَنْ یُّدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصّٰلِحِیْنَ
وَمَا : اور کیا لَنَا : ہم کو لَا نُؤْمِنُ : ہم ایمان نہ لائیں بِاللّٰهِ : اللہ پر وَمَا : اور جو جَآءَنَا : ہمارے پاس آیا مِنَ : سے۔ پر الْحَقِّ : حق وَنَطْمَعُ : اور ہم طمع رکھتے ہیں اَنْ : کہ يُّدْخِلَنَا : ہمیں داخل کرے رَبُّنَا : ہمارا رب مَعَ : ساتھ الْقَوْمِ : قوم الصّٰلِحِيْنَ : نیک لوگ
کہیں گے کہ بلکہ تم ہی کو خوشی نہ ہو تم ہی یہ (بلا) ہمارے سامنے لائے سو (یہ) برا ٹھکانا ہے
60، قالو ابل انتم لامرحبا بکم ، مرحب اور رجب کہتے ہیں کشادہ جگہ کو۔ عرب کا قول ہے، مرحباواھلاوسھلا، آئیں خوشی کے ساتھ کشادہ جگہ میں اور اسی طرح کہتے ہیں، لامرحبابکم، یعنی تیرے لیے زمین کشادہ نہ ہو۔ ، انتم قلمتموہ لنا، اس عذاب کو یاداخلہ جہنم کو تم ہی ہمارے گھر آئے۔ بعض حضرات نے کہا کہ تم ہی یہ عذاب ہمارے لیے آگے لائے ہو کہ تم نے ہمیں کفر کی طرف دعوت دی جس کے باعث ہمیں جہنم میں جاناپڑا۔ ، فبئس القرار، جہنم تمہارے لیے برا ٹھکانہ ہے۔
Top