Anwar-ul-Bayan - Yaseen : 14
اِذْ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمُ اثْنَیْنِ فَكَذَّبُوْهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ مُّرْسَلُوْنَ
اِذْ : جب اَرْسَلْنَآ : ہم نے بھیجے اِلَيْهِمُ : ان کی طرف اثْنَيْنِ : دو فَكَذَّبُوْهُمَا : تو انہوں نے جھٹلایا انہیں فَعَزَّزْنَا : پھر ہم نے تقویت دی بِثَالِثٍ : تیسرے سے فَقَالُوْٓا : پس انہوں نے کہا اِنَّآ : بیشک ہم اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف مُّرْسَلُوْنَ : بھیجے گئے
(یعنی) جب ہم نے ان کی طرف دو (پیغمبر) بھیجے تو انہوں نے ان کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے تقویت دی تو انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری طرف پیغمبر ہو کر آئے ہیں
(36:14) فکذبوھما۔ فاء تعقیب کا ہے۔ کذبوا ماضی جمع مذکر غائب تکذیب (تفعیل) مصدر ھما ضمیر تثنیہ مذکر غائب، ضمیر کا مرجع اثنین ہے تو انہوں نے ان دونوں کی تکذیب کی ان کو جھٹلایا۔ فعززنا۔ ماضی جمع متکلم تعزیز (تفعیل) مصدر۔ ہم نے قوت دی۔ ہم نے مضبوط کیا۔ عززنا کے بعد مفعول محذوف ہے ای فعززنا ھما۔ ہم نے ان دوں کو تقویت دی۔ (ایک تیسرے رسول کے بھیجنے سے) ۔ فقالوا۔ میں ضمیر فاعل جمع مذکر غائب تینوں رسولوں کی طرف راجع ہے ۔ پس ان تینوں رسولوں نے کہا۔ انا الیکم مرسلون۔ بیشک ہم تمہاری بھیجے گئے ہیں۔
Top