Jawahir-ul-Quran - Yaseen : 77
اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ
اَوَ : کیا لَمْ يَرَ : نہیں دیکھا الْاِنْسَانُ : انسان اَنَّا خَلَقْنٰهُ : کہ ہم نے پیدا کیا اس کو مِنْ نُّطْفَةٍ : نطفہ سے فَاِذَا : پھر ناگہاں هُوَ : وہ خَصِيْمٌ : جھگڑالو مُّبِيْنٌ : کھلا
کیا آدمی نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اس کو نطفے سے بنایا (پانی کے چند قطروں سے) پھر (اتنا بڑا ہو کر) وہ (ہم ہی سے) کھلم کھلا جھگڑنے لگا4
4 یعنی ہمارے مقابلہ پر اتر آیا اور ہمارے بارے میں جو بات دل میں آئی بےتکان اور بےخوف و خطر کہہ ڈالی
Top