Jawahir-ul-Quran - Yaseen : 76
فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ
فَلَا يَحْزُنْكَ : پس آپ کو مغموم نہ کرے قَوْلُهُمْ ۘ : ان کی بات اِنَّا نَعْلَمُ : بیشک ہم جانتے ہیں مَا يُسِرُّوْنَ : جو وہ چھپاتے ہیں وَمَا : اور جو يُعْلِنُوْنَ : وہ ظاہر کرتے ہیں
اب تو غمگین مت ہو46 ان کی بات سے ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں
46:۔ فلا یحزنک الخ :۔ یہ آنحضرت ﷺ کے لیے تسلی اور مشرکین کے لیے تخویف اخروی ہے مشرکین کی تکذیب اور طعن وتشنیع سے آپ آزردہ خاطر نہ ہوں ہم ان کی تمام شرارتوں اور خباثتوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اور انہیں ان کی شرارتوں کی پوری پوری سزا دیں گے۔
Top