Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 21
اتَّبِعُوْا مَنْ لَّا یَسْئَلُكُمْ اَجْرًا وَّ هُمْ مُّهْتَدُوْنَ
اتَّبِعُوْا : تم پیروی کرو مَنْ : جو لَّا يَسْئَلُكُمْ : تم سے نہیں مانگتے اَجْرًا : کوئی اجر وَّهُمْ : اور وہ مُّهْتَدُوْنَ : ہدایت یافتہ
ایسوں کے لیے جو تم سے صلہ نہیں مانگتے اور وہ سیدھے راستے پر ہیں
تفسیر 21۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتبعوامن لایسئلکم اجرا وھم مھتدون، حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حبیب نجارغار میں عبادت کرتے تھے ۔ جب ان کو رسول کی خبر پہنچی تو انہوں نے اپنے دین کو ظاہر کردیا ۔ جب حبیب ان قاصدوں تک پہنچے تو ان کو کہا کہ تم ان اجر کے متعلق سوال کرتے ہو، کہنے لگے نہیں اور اپنی قوم کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا، یا قوم اتبعوا المرسلین اتبعوامن لا یسئلکم اجرا وھم مھتدون، جب یہ بات کہہ چکے تو وہ ان کو مخاطب کرکے کہنے لگے اور تو ان کے دین کا مخالف ہوگیا ہے ان قاصدوں کے دین کی پیروی کی اور مؤمن ہوگئے۔
Top