تفسیر بیان القرآن

Bayan-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 17

  1. اِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللّٰهِ لِلَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السُّوْٓءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ یَتُوْبُوْنَ مِنْ قَرِیْبٍ فَاُولٰٓئِكَ یَتُوْبُ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِیْمًا حَكِیْمًا﴿17﴾

    1. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    2. التَّوْبَةُتوبہ قبول کرنا
    3. عَلَي اللّٰهِاللہ پر (اللہ کے ذمے)
    4. لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
    5. يَعْمَلُوْنَوہ کرتے ہیں
    6. السُّوْٓءَبرائی
    7. بِجَهَالَةٍنادانی سے
    8. ثُمَّپھر
    9. يَتُوْبُوْنَتوبہ کرتے ہیں
    10. مِنْ قَرِيْبٍجلدی سے
    11. فَاُولٰٓئِكَپس یہی لوگ ہیں
    12. يَتُوْبُتوبہ قبول کرتا ہے
    13. اللّٰهُاللہ
    14. عَلَيْھِمْان کی
    15. وَكَانَاور ہے
    16. اللّٰهُاللہ
    17. عَلِيْمًاجاننے والا
    18. حَكِيْمًاحکمت والا
Translation · Bayan-ul-Quran
اللہ کے ذمے ہے توبہ قبول کرنا ایسے لوگوں کی جو کوئی بری حرکت کر بیٹھتے ہیں جہالت اور نادانی میں پھر جلد ہی توبہ کرلیتے ہیں تو یہی ہیں جن کی توبہ اللہ قبول فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ باخبر ہے اور حکیم و دانا ہے
Tafseer · Bayan-ul-Quran
آیت 17 اِنَّمَا التَّوْبَۃُ عَلَی اللّٰہِ لِلَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السُّوْءَ بِجَہَالَۃٍ ثُمَّ یَتُوْبُوْنَ مِنْ قَرِیْبٍ ایک صاحب ایمان پر کبھی ایسا وقت بھی آسکتا ہے کہ خارجی اثرات اتنے شدید ہوجائیں یا نفس کے اندر کا ہیجان اسے جذبات سے مغلوب کر دے اور وہ کوئی گناہ کا کام کر گزرے۔ لیکن اس کے بعد اسے جیسے ہی ہوش آئے گا اس پر شدید ندامت طاری ہوجائے گی اور وہ اللہ کے حضور توبہ کرے گا۔ ایسے شخص کے بارے میں فرمایا گیا ہے کہ اس کی توبہ قبول کرنا اللہ کے ذمے ہے۔