بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Dure-Mansoor - Al-Baqara : 1
وَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ لَوْ لَا یُكَلِّمُنَا اللّٰهُ اَوْ تَاْتِیْنَاۤ اٰیَةٌ١ؕ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّثْلَ قَوْلِهِمْ١ؕ تَشَابَهَتْ قُلُوْبُهُمْ١ؕ قَدْ بَیَّنَّا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ
وَقَالَ : اور کہا الَّذِينَ : جو لَا يَعْلَمُوْنَ : نہیں جانتے لَوْلَا : کیوں نہیں يُکَلِّمُنَا : کلام کرتا ہم سے اللّٰہُ : اللہ اَوْ تَأْتِينَا : یا نہیں آتی ہمارے پاس اٰيَةٌ : کوئی نشانی کَذٰلِکَ : اسی طرح قَالَ : کہا الَّذِينَ : جو مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے پہلے مِثْلَ : جیسی قَوْلِهِمْ : بات ان کی تَشَابَهَتْ : ایک جیسے ہوگئے قُلُوْبُهُمْ : ان کے دل قَدْ بَيَّنَّا : ہم نے واضح کردیں الْآيَاتِ : نشانیاں لِقَوْمٍ : قوم کے لئے يُوْقِنُوْنَ : یقین رکھنے والے
اور کہا ان لوگوں نے جو نہیں جانتے، کیوں نہیں بات کرتا ہم سے اللہ، یا کیوں نہیں آتی ہمارے پاس کوئی دلیل، ایسا ہی کہا ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے انہیں جیسی بات، ان کے دل آپس میں ایک دوسرے کے مشابہ ہوگئے۔ بلاشبہ ہم نے ان لوگوں کے لئے دلیلیں بیان کردی ہیں جو یقین لاتے ہیں۔
(1) ابن اسحاق، ابن جریر اور ابن ابی حاتم نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ رافع بن حریملہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ یا محمد ! اگر تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے رسول ہے جیسا کہ تو کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ سے کہہ کہ وہ ہم سے کلام کرے یہاں تک کہ ہم اس کے کلام کو سنیں اس پر اللہ تعالیٰ نے (یہ آیت) نازل فرمائی ” وقال الذین لا یعلمون “ فرمایا وہ عرب کے کافر ہیں جنہوں نے کہا تھا ” لولا یکلمنا اللہ “ فرمایا ہم سے کیوں نہیں کلام کرتا ” کذلک قال الذین من قبلہم “ یعنی یہود و نصاری اور ان کے علاوہ دوسرے لوگوں نے بھی اسی طرح کہا تھا لفظ آیت ” تشابھت قلوبھم “ یعنی یہود و نصاری اور عرب اور ان کے علاوہ (دوسرے لوگوں کے دل آپس میں) ایک جیسے ہوگئے۔ (2) عبد بن حمید اور ابن جریر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” وقال الذین لا یعلمون لولا یکلمنا اللہ “ یعنی نصاری نے اس بات کو کہا اور ان سے پہلے جو یہودی تھے انہوں نے کہا۔
Top